آپ آف لائن ہیں
جمعہ29؍محرم الحرام 1442ھ 18؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سنتھیارچی اور رحمٰن ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں خارج

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی پر جبکہ سنتھیا کی رحمن ملک کے خلاف درخواست عدم ثبوت پرخارج کردی۔ بدھ کو سماعت کے دوران سنتھیا کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر تیسری درخواست کو عدم پیروی کی بناپر خارج کردیا جبکہ سسنتھیا کے وکیل عمران فیروز عدالت پیش ہوئے اور سنتھیا کی طرف سے رحمن ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست پر دلائل دیئے جبکہ اس موقع پر رحمن ملک، یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کے وکلاء نے بھی دلائل مکمل کرلیے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعدازاں فیصلہ سناتے ہوئے سنتھیا ڈی رچی کی رحمن ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی الزامات ثابت نہ ہونے پر خارج کرنے کا حکم سنادیا۔

اہم خبریں سے مزید