• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈچز آف کیمبرج نے بے بی بینک کے وزٹ پر پہلی بار ماسک پہنا

لندن (پی اے) ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے چیرٹی وزٹ کے دوران پہلی بار ماسک پہنا۔ ڈچز آف کیمبرج نے انکشاف کیا کہ کورونا وائرس لاک ڈائون کے دوران فیملیز کی مشکلات کی کہانیوں پر وہ رو پڑیں۔ ڈچز آف کیمبرج کیتھرین شفیلڈ بے بی بینک کے وزٹ کے موقع پر پہلی بار ماسک پہنے ہوئے دیکھی گئیں۔ یہ بے بی بینک ضرورت مند مائوں کو ضروری سپلائیز فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جیسے پروجیکٹ کے پہلے دورے کے بعد والدین کی جانب سے مشکلات کے دوران جس بہادری کا مظاہرہ کیا گیا تو وہ ان کی کہانیاں سن کر رو پڑی تھیں۔ قبل ازیں پینڈامک کے دوران ڈچز عام طور پر ویڈیو کال کے ذریعے آئوٹ ڈور انگیجمنٹس میں شرکت کرتی تھیں اور جب ڈچز آف کورنوال نے نیشنل گیلری کے وزٹ کے دوران فیس کورنگ کی تو اس کے بعد وہ فلورل فیبرک فیس ماسک پہن کر سامنے آئیں۔ پرنس آف ویلز نے بھی ٹارٹن فیس ماسک دیئے جانے سے متعلق مذاق کیا جبکہ ڈیوک آف کیمبرج نے آکسفورڈ ویکسین گروپ فیسیلٹی کے وزٹ کے دوران میڈیکل ماسک پہنا تھا۔ ڈچز آف کیمبرج کیتھرین نے عطیات کی مہم کی رہنمائی کیلئے منگل کو سائوتھ یارک شائر میں بے بی بیسکس یوکے بینک کا وزٹ کیا تھا جس میں دیکھا گیا کہ جان لیوس، مارکس اینڈ سپینسر، سینسبری اور ٹیسکو جیسے بڑے ریٹیلرز نے ملک بھر میں بے بی بینکوں کو 10000 سے زیادہ آئٹمز فراہم کیے ہیں۔ ڈچز نے کہا کہ ان کے بے بی بینکس کے گزشتہ دورے کچھ اوقات میں انتہائی جذباتی تھے۔ مجھے یاد ہے کہ میں نے کنگزلین کی کچھ فیملیز سے ملاقات کی تھی اور جب میں گھر گئی تو واقعی میری آنکھوں سے انسو امڈ آئے۔ ان کی کہانیاں بہت جذباتی تھیں، انہوں نے غیر معمولی حالات کا سامنا کیا اور بہت بہادری دکھائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس بحران کے دوران غیر معمولی اور مشکل حالات میں بے بی بینکس کی جانب سے ایسے خاندانوں کی مدد کرنے کیلئے طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے لیکن وہ سیفٹی وجوہ کی بنیاد پر بہت سی ضروری اشیا کے سیکنڈ ہینڈ عطیات کو قبول نہیں کر سکتے۔ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے ڈچز کیتھرین نے 19 برانڈز اور ریٹیلرز سے بے بی بینکس چلانے والی آرگنائزیشنز کیلئے عطیات کی حوصلہ افزائی کی۔ شفیلڈ کے دورے کے موقع پر انہوں نے والدین سے ملنے والی سپورٹ پر بات کرنے سے قبل عطیہ کیے گئے کپڑے اور کھلونوں کو کھولنے میں مدد دی۔ انہوں نے مستقبل میں پینڈامک کے اثرات خصوصاً بچوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ ڈیوک اینڈ ڈچز کی چیرٹی نے حال ہی میں مینٹل ہیلتھ چیرٹیزکو 1.8 ملین پونڈ عطیہ کیے ہیں اور ڈیوک نے انکشاف کیا کہ وہ ایک کرائسس ہیلپ لائن کیلئے گمنام طور پر رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
تازہ ترین