• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PCB کا بیروزگار خواتین کرکٹرز کی مالی امداد کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بیروزگار خواتین کرکٹرز کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے، ڈیوٹی آف کیئر اسکيم سے 25 خواتین کرکٹرز 3 ماہ کے لیے مستفید ہوں گی۔

پی سی بی کی جانب سے خواتين کرکٹرز کے لیے 3 ماہ کے امدادی پيکج کا اعلان کیا گیا ہے، ویمنز ونگ کی تجویز کو چیئرمين پی سی بی احسان مانی نے منظور کرلیا ہے۔

ڈیوٹی آف کیئر اسکيم کے تحت خواتین کھلاڑیوں کو اگست سے اکتوبر تک ماہانہ 25 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔

پی سی بی کاکہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں کے پاس کنٹریکٹ یا ملازمت نہیں، انہیں وظیفہ دے رہے۔

سربراہ ویمنز ونگ پی سی بی عروج ممتاز نے کہا کہ گزشتہ ڈومیسٹک سیزن میں 48 خواتین کرکٹرز شریک تھیں جن میں سے 43 کی مالی امداد پی سی بی کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کوویڈ19 کے باعث موجودہ حالات سے خواتين کرکٹرز بھی بہت متاثر ہوئی ہیںکچھ کرکٹرز تو ایسی ہیں جو اپنے اہل خانہ کی واحد کفيل ہیں مالی امداد کرنے کا مقصد کھلاڑیوں کو یقین دلانا ہے کہ پی سی بی ان کی قدر کرتا ہے۔

تازہ ترین