حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر اب حل کی طرف بڑھ رہا ہے، اب یہ دنیا کے لیے انجان مسئلہ نہیں رہا۔
اسلام آباد سے جاری کیے گئے ایک بیان میں حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کااجلاس اشارہ ہےکہ مسئلہ کشمیرحل ہونے کی طرف بڑھ رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے چین کا بیان حوصلہ افزا ہے، مودی کے 5 اگست کے اقدام سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر ابھر کر آیا۔
حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ضم کر کے سیکیورٹی کونسل اور اقوام متحدہ کے قانون کی خلاف ورزی کی۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی خاموشی توڑے، عبدالحمید لون
انہوں نے مزید کہا کہ کل مقبوضہ جموں و کشمیر میں اہم جگہوں پر پاکستانی پرچم لہرائے گئے، یہ اس بات کی غماز ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ وابستہ ہیں۔
حریت رہنما عبدالحمید لون کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے جو سیاسی نقشہ جاری کیا ہے کشمیری عوام اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔