• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی مقامات محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئےجارہے ہیں،سیکرٹری سیاحت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری سیاحت و ثقافت ظفر علی بلیدی نے کہا ہے کہ وزیراعلی جام کمال خان کی خصوصی دلچسپی اور ان کی ہدایات پر تاریخی مقامات اور ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے تربت میں تاریخی مقامات شاہی تمپ اور میری قلات اور زیر تعمیر کلچرل سنٹر کے دورئے کے دوران کیا۔ کمشنر مکران ڈویژن طارق قمر بلوچ، آرکیالوجسٹ جمیل بلوچ اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ زیرتعمیر کلچرل سینٹر کے دورئے کے موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران نے انہیں بریفنگ دی انہوں نے کلچرل سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ سیکرٹری ثقافت و سیاحت نے کام کی سست روی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ پراجیکٹ کو جلد از جلد معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، اس دوران بلوچستان اکیڈمی تربت اور سول سوسائٹی کے وفود نے بھی سیکرٹری ثقافت و سیاحت ظفر علی بلید ی سے ملاقات کی۔
تازہ ترین