• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ٹھیک کرنے کیلئے مزید محنت کی ضرورت ہے، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ ریلوے کو ٹھیک کرنے کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہے۔

ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ریلوے، سی ای او اور آئی جی ریلوے نے شرکت

کی۔

شیخ رشید احمد نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں ریلوے ٹھیک کرنے کیلئے مزید محنت کی ضرورت ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق اجلاس میں شریک افسران نے ایم ایل ون کی ایکنیک سے منظوری پر وفاقی وزیر شیخ رشید کو مبارک باد دی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ٹرینوں کے اوقات کار اور آمدن کے امور زیر بحث آئے۔

ذرائع ریلوے کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کورونا کے باعث بند ٹرینوں کی بحالی پر بھی غور ہوا۔

وزیر ریلوے کو بتایا گیا کہ 142 میں سے 40 چالیس ٹرینیں رواں دواں ہیں،جبکہ 102 بند کی گئی ٹرینوں کو مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ ریلوےکی تمام ڈویژنوں نےٹرینوں کی بحالی کاہوم ورک شروع کردیا ہے۔

وزیرریلوےکی زیرصدارت اجلاس میں ٹرینوں کی بحالی کی منظوری بھی دی جائے گی۔

تازہ ترین