توان مندنشینوں کو دکھائی کیوں نہیں دیتا؟
| یہ دنیا بھر کے ملکوں کے نمائندےجو اپنی کرسیوں پرواہمے کی طرح بیٹھے ہیں
جو آزادی کے متوالوں کی لاشیں اور قبریں تو مسلسل دیکھتے آئے ہیں برسوں سے
مگران میں سے اب تک کیوں کسی کی آنکھ کا پتھر نہیں ٹپکا
اے امریکہ
تیرے نیو یارک کی اونچی بلڈنگ میں
کسی منزل پرواقع
ایک دفتر کی نشستوں پر جو کر و فر سے آ کر بیٹھتے ہیں
کیوں نہیں کہتے؟
جوان کے دل کی قبروں کے کسی ان دیکھے کونے میں کہیں پر دفن ہے
وہ کیوں نہیں کہتے؟
جو ساری دنیا کہتی رہتی ہے، بتا
وہ کیوں نہیں کہتے؟
بتا اے امریکا
تو کیوں نہیں کہتا ؟ جو ساری دنیا کہتی ہے
بتا، کیا تیری آنکھوں کا بھی پانی تیرے اندر ہی کے صحرا میں کہیں مر کھپ گیا ہے؟
کہ تو خودمر گیا ہے؟