• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDMA سندھ کی بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے بارشوں سے صوبے میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

پی ڈی ایم اے سندھ کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران کراچی جنوبی اور کورنگی میں 3 افراد اور ضلع غربی اور ملیر میں ایک ایک بچے کو بچایا گیا۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ضلع خیر پور اور نو شہروفیروز میں بارش کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے حکام کا اپنی رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ بارش کے دوران کراچی کے ضلع جنوبی میں 2، جامشورو میں 3 اور شہید بینظیر آباد میں ایک شخص زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیئے: ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان کورونا کا شکار

پی ڈی ایم اے حکام کا جاری کی گئی رپورٹ میں یہ بھی کہنا ہے کہ بارشوں سے سکھر میں 132 ایکڑ پر پھیلی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین