• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی کارکن ڈاکٹر رتھ فاؤ کو ان کی تیسری برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ‏انسان دوست ڈاکٹر رتھ فاؤ کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت، سماج اور پاکستان کے لیے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی گراں قدر خدمات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات تاریخ کا سنہری حصہ بن کر ہمیشہ جگمگاتی رہیں گی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ نے ستم رسیدہ افراد کے زخموں پر مرہم رکھا۔

سماجی کارکن ڈاکٹر رتھ فاؤ نے 1960 میں پاکستان میں سکونت اختیار کی جہاں انھوں نے کوڑھ کے مرض کو ختم کرنے کے لیے کام کیا۔

انھوں نے کوڑھ کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک میڈیکل سینٹر تعمیر کیا اور پاکستان سے اس بیماری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر رتھ شدید علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں 87 برس کی عمر  میں 10 اگست 2017 کو انتقال کرگئی تھیں۔

تازہ ترین