ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کہیں بادلوں نے ڈیرے ڈالے تو کہیں گرمی کا راج رہا۔
کراچی کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تو پشاور میں پارا 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
لاہور میں 32، کوئٹہ میں 34 اور دارلحکومت اسلام آباد میں د رجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
گلگت بلتستان اور جموں میں پارا 32 ، سری نگر میں 29 اور لیہہ میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔