• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلابی پانی کے باعث بلوچستان میں گیس پائپ لائنوں کو نقصان

کمشنر نصیرآباد عابد سلیم قریشی نے کہا ہے کہ شکارپور سے کوئٹہ آنے والی سوئی گیس پائپ لائنیں بولان میں کئی مقامات پر ٹوٹی ہوئی ہیں، ان کی مرمت مکمل ہونے میں دو روز مزید لگ سکتے ہیں۔

کمشنر نصیرآباد عابد سلیم قریشی نے بی بی نانی میں سوئی گیس پائپ لائنوں کی مرمت کے کام کے معائنہ کے بعد جیو نیوز کو بتایا کہ سیلابی ریلوں نے گیس پائپ لائنوں کو کئی مقامات پر بری طر ح متاثر کیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کا عملہ مختلف مقامات پر متاثرہ لائن کی مرمت کا کام دن رات کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل ہونے میں دو دن مزید لگ سکتے ہیں، جن علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی بند ہے وہ متبادل ایندھن کا بندوبست رکھیں۔

دوسری جانب کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں گیس سپلائی چوتھے روز بھی معطل ہونے سے گھروں میں خواتین کو کھانا بنانے میں مشکلات ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد ایل پی جی کے سلنڈر استعمال کر رہی ہے۔

تازہ ترین