• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے خواجہ برادران ضمانت کیس میں نظرثانی درخواست دائر کردی


قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ برادران کے ضمانت کیس میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے خواجہ برادران کو ضمانت دینے کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔

نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کے پیراگراف نمبر 18 سے 48 اور 56 سے 70 پر نظرثانی کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے ان پیراگراف میں سنگین نوعیت کے ریمارکس اور آبزرویشنز دی تھیں۔

نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ فیصلے میں بعض ریمارکس ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو متاثر کریں گے، جبکہ ان ریمارکس کی روشنی میں ٹرائل کورٹ کیلئے فیصلہ کرنا مشکل ہوگا۔

درخواست میں کہا گیا کہ فیصلے میں وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کے خلاف سخت ریمارکس ہیں، ریمارکس سپریم کورٹ کے اپنے ہی ایک فیصلے کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔

تازہ ترین