• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کیلئے کچھ نہ کرنے پر چیف جسٹس وفاقی حکومت پر برہم


چیف جسٹس آف پاکستان نے کراچی کے لیے کچھ نہ کرنے پر وفاقی حکومت پر اظہار برہمی کیا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر قائد میں نالوں پر تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے استفسار کیا کہ آپ کے پاس اختیارات ہیں، استعمال کیوں نہیں کرتے؟ ہر کام کے لیے سپریم کورٹ کا کاندھا کیوں استعمال کرتے ہیں؟

اٹارنی جنرل آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں بیان دیا کہ وفاقی حکومت کراچی پر سنجیدگی سے سوچ بچار کر رہی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ تمام آئینی و قانون پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے، فیصلہ جلد ہوگا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کراچی میں سرکلر ریلوے بھی سپریم کورٹ چلوائے، سڑکیں بھی سپریم کورٹ بنوائے، کچرا بھی اُٹھوائے اور بل بورڈز بھی گروائے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ 70 سال ہوگئے، آپ اب تک کوئی نظام کیوں نہیں بناسکے؟

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ آپ انتظامی مسائل کے حل کے لیے عدالتی احکامات کا انتظار نہ کریں، قانون کے مطابق اپنے اختیارات استعمال کریں اور عوام کی پریشانیاں دور کریں۔

تازہ ترین