• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ٹریول بلاگر گسٹیو روسٹڈ نے پاکستانیوں کو دوسری قوموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ دوستانہ طبیعت کا مالک قرار دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گسٹیو نے پاکستان سمیت دیگر 6 ممالک کی فہرست تیار کی جس میں اُن اقوام کے دوستانہ رویے کو اجاگر کیا گیا۔

گسٹیو نے اپنی ترتیب دی ہوئی فہرست میں پاکستان، ایران، فلپائن، افغانستان، وینزویلا ، الجیریا اور تنزانیہ کو شامل کیا۔


دوستانہ رویے کی مالک، جلد گُھل مل جانے والی مہمان نواز قوم میں گسٹیو نے پاکستان کو پہلے نمبر پر رکھا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک وہ جتنے ممالک کا دورہ کرچکے ہیں پاکستانی قوم کو سب سے زیادہ مہمان نواز پایا۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بلاگر نے لکھا کہ یہ ایک مشکل سوال تھا لیکن پاکستان کا اول نمبر نہ دینا زیادتی ہوگی۔

گسٹیو نے دوستانہ قوم کی فہرست میں ایران کو دوسرا، فلپائن کو تیسرا، افغانستان کو چوتھا نمبر دیا۔


عالمی شہرت یافتہ بلاگر نے وینزویلا کو پانچواں، الجیریا کو چھٹا جبکہ تنزانیہ کو ساتواں نمبر دیا۔

اپنی پوسٹ کے کمنٹس میں جواب دیتے ہوئے گسٹیو نے بتایا کہ انہیں پاکستان میں لاہور اور پشاور بہت پسند آئے ہیں۔

واضح رہے کہ 27 سالہ گسٹیو 7 برسوں میں 150 ملکوں کا دورہ کر چکے ہیں۔

تازہ ترین