کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر سعید غنی نے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشنوں سے درخواست کی ہے کہ وہ وفاقی اور تمام صوبوں کی جانب سے 15ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد کریں۔ 15اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسی کارروائی کریں، جس کا ان اسکولز اور طلبہ کو کوئی نقصان ہو۔