• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندہ قومیں اپنی آزادی جوش وخروش سے مناتی ہیں،اسماعیل لہڑی

کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل حاجی میر اسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان میں 73 واں یوم آزادی شایان شان طریقے اور جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ پوری قوم اور حکومت نے یوم آزادی کو بھرپور انداز میں منانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔پارٹی ورکروں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یوم آزادی منانے کا اصل مقصد اپنے وطن سے محبت کرنے اور ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں بہتری کے لئے تجدید عہد کا دن ہے، زندہ قومیں ہی اپنی آزادی کے دن کو بھرپور جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہیں اور آزادی کی قدر ان محکوم اقوام سے پوچھیں جو غلامی کی زندگی بسر کر رہی ہیں۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہمارے اکابرین اور بزرگوں نے قربانیاں دے کر جدوجہد کے ذریعے یہ آزاد وطن پاکستان 14 اگست 1947 کو بنا کر قوم کے حوالے کیا اور اس روز آزاد پاکستان دنیا کے نقشے آزاد حیثیت سے نمودار ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک بھر کی طرح بلوچستان اور کوئٹہ میں یوم آزادی کو بھرپور جوش و خروش کے ساتھ مہلک کورونا وائرس کی وجہ سے ایس او پیز کے تحت منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز امت مسلمہ ملک اور قوم کی سلامتی اور استحکام تعمیر و ترقی کی دعائیں کے ساتھ کرے گی ۔
تازہ ترین