• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں مقیم معروف کشمیری پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے صدر و کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے آرگنائزر شاہد مجید ایڈوکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیری 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے تا کہ عالمی برادری کو یہ پیغام پہنچایا جائے کہ نئی دہلی نے طاقت کے بل پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو غصب کر رکھا ہے۔

 شاہد مجید نے کہا کہ اج ایک سال گزرنے کے بعد ثابت ہو گیا ھے کہ مقبوضہ علاقے کے حوالے سے بھارتی حکومت کا 5 اگست 2019ء کا اقدام اور اس کا سفاکانہ نفاذ مقبوضہ جموں و کشمیر کی المناک تاریخ کا سیاہ ترین باب بن گیا ہے۔

 گزشتہ ایک سال کے دوران بڑے پیمانے پر لوگوں کو نظربند اور ہراساں کیا گیا ہے اور کشمیر دشمن قوانین کشمیریوں پر مسلط کیے جا رہے ہیں یہاں تک کہ اج نماز جمعہ کی آزادی تک نہی دی گئی ہے۔

  اگست کی بھارت کی یکطرفہ اور غیر قانونی کارروائی بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا بھارتی اقدام تنازعہ کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا بلکہ اس فیصلے نے کشمیریوں میں غم و غصہ مزید بڑھا دیا ہے اور بھارتی جبر اور مظالم کے باوجود اس کے خلاف دنیا بھر احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

شاہد مجید نے اعلان کیا ہے کہ چڑھتے سورج کی سرزمین جاپان میں بھارتی یوم آزادی یوم سیاہ کے طور منا یا جائے گا اور بھارتی سفارتخانہ کے سامنے کشمیری عوام پر ظلم زیادتی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

تازہ ترین