• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد وہاں لگے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اطلاق ہفتہ سے ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میوزک، انڈور تھیٹرز سماجی دوری کے ساتھ کھل سکیں گے، بیٹھ کر کھانے کی شرائط کے ساتھ شادی میں 30 افراد شرکت کرسکیں گے۔

لندن میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تجرباتی طور پر شائقین کھیلوں کے مقابلے بھی دیکھ سکیں گے، کیسینوز، باؤلنگ ایلیز، اسکیٹنگ اور سافٹ پلے سینٹر کھلنے کی اجازت ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لوکل لاک ڈاؤن والے علاقوں میں نئے اقدامات کا اطلاق نہیں ہوگا، یوٹی پارلرز میں بیوٹی ٹریٹمنٹ بھی کیا جاسکے گا۔

لندن میں ماسک پہننے کی مسلسل پابندی نہ کرنےپر 3 ہزار 200 پاؤنڈ تک جرمانہ ہوسکے گا جبکہ بلااجازت پارٹی منعقد کرنے پر 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا جاسکے گا۔

برطانوی وزیراعظم  بورس جانسن نے کہا ہے کہ عوام کی اکثریت وائرس کنٹرول کرنے کے قواعد کی پابندی کررہی ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کے سبب مزید افراد کام پر واپس جاسکیں گے۔

بورس جانسن نے یہ بھی کہا کہ وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے دوبارہ سخت اقدامات بھی کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین