• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی اور معاشی بدحالی آزادی کی نعمت کے درپے ہیں ، حامد موسوی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ازلی دشمن بھارت کے ساتھ ساتھ کرپشن دہشتگردی اور معاشی بدحالی آزادی کی نعمت کے درپے ہیں ، مسلمانان عالم کے قلعے کو بچانے کیلئے ہرغیرتمند پاکستانی کو اپنا فرض نبھانا ہوگا،اسرائیل اور عرب ملکوں میں معاہدے اچنبھے کی بات نہیں سوسالہ پرانی ڈیل سامنے آرہی ہے فقط برطانیہ کی جگہ امریکہ نے سنبھالی ہے مظلومین فلسطین سے آنکھیں پھیرنے والے خسارے میں رہیں گے، ہمارا سب کچھ پاکستان کی بدولت ہے۔ بہترین خارجہ و داخلہ پالیسی معاشی استحکام اور تعلیم کی دولت کو عام کرنے سے ہی قائد اعظم وعلامہ اقبال کا خواب حقیقت میں ڈھالا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اسلام آباد کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جشن آزادی کے موقع پر بروری کوئٹہ بم حملے میں شہید ہونے والی بچی نے 73سال پرانی ہجرت کے زخم تازہ کردیے ۔
تازہ ترین