• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں سخت گرمی کا توڑ ٹھنڈے پانی، یخ شربت یا پھر برف میں لگی سافٹ ڈرنکس سے کیا جاتا ہے لیکن ڈاکٹرز کے مطابق شدید گرمی میں بہت ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ان مشروبات سے وقتی طور پر پیاس تو بجھ جاتی ہے، لیکن ان کے نتیجے میں جسم کے درجۂ حرارت میں آنے والی اچانک تبدیلی صحت کے لیے مضر بھی ہو سکتی ہے۔

اب شدید گرمی می خود کو ٹھنڈا رکھنے اور جسم کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے کیا کھایا یا پیا جائے۔

اکثر لوگوں کا جواب ہوگا کہ دہی! اور یہ جواب درست بھی ہے۔ گرم موسم میں سادہ دہی اور اس سے بنے رائتے سے بہتر شاید کوئی ڈش نہیں۔

یوں تو ہمارے ملک میں رائتہ پورا سال ہی استعمال ہوتا ہے لیکن گرمیوں میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ ہر کھانے میں اس کا استعمال کیجیے اور پھر دیکھئے ذائقے کے ساتھ ساتھ دیگر کتنے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

رائتے کے فوائد:

رائتہ ایک ہلکی غذا ہونے کی وجہ سے زود ہضم ہے۔ جسم کی گرمی کو مارتا ہے اور توانائی بخشتا ہے، اگر صرف رائتہ ہی دوپہر یا رات کے وقت پی لیا جائے تو پھر کسی اور ڈش کی ضرورت نہیں۔ ویسے بھی گرمیوں میں کھانا کم ہی کھایا جاتا ہے۔

دہی ایک پرو بائیوٹک غذا ہوتی ہے جس میں بیکٹیریا سے لڑنے کی طاقت ہوتی ہے ایسے ہی دہی سے بنے رائتے کے فوائد کی بات کی جائے تو دہی ہماری جِلد کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے اِس کے علاوہ یہ ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے اور ہمارے بالوں کو مضبوط اور چمکدار بناتا ہے۔

شدید گرمی میں اگر باورچی خانے کی گرمی سے بچنا ہو تو رائتے کی رائج درجنوں ترکیبیں ہی کام آتی ہیں جو چولہا جلائے بغیر جھٹ پٹ بنائی جاسکتی ہیں۔

رائتے کو کئی طریقوں سے بنایا جا سکتا ہے۔ گویا رائتے کی کئی ورائٹیز ہیں تاکہ آپ روزانہ ایک ہی طرح کا رائتہ کھا کھا کر بور نہ ہوجائیں۔

ذائقہ دار پیاز اور دہی کا رائتہ بنانے کا طریقہ

اجزاء:

زیرہ: 2 کھانے کا چمچ

لہسن: 4 جوئے

ہری مرچ: 2 عدد

پیاز: 2 عدد بڑے سائز

سبز دھنیا: 2 کھانے کے چمچ

نمک حسب ضرورت

دہی: آدھا کپ

ترکیب

زیرے کو بھون کر پیس لیں لہسن پیاز ہری مرچیں اور ہرا دھنیا باریک باریک کاٹ کر دہی کو پھینٹ کر اس میں ملا دیں ساتھ میں زیرہ بھی ملا دیں آخر میں نمک اور چینی اور لیموں کا عرق ملا کر تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں اوپر تھوڑا دھنیا چھڑک لیں عمدہ اور ذائقہ دار دہی اور پیاز کا رائتہ تیار ہے۔

تازہ ترین