ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ خلفائے راشدین کے ایام وصال و شہادت پر سرکاری تعطیل کا آغاز اسی یکم محرم کو یوم شہادت سیدنا عمر فاروق اعظم ؓ سے کیا جائے، ان خیالات کا اظہار پنجاب کے صوبائی ناظم علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی، قاری محمد عبدالغفار نقشبندی، سید محمد رمضان شاہ فیضی‘ قاری مطیع الرسول سعیدی ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔