پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے لندن میں موجود اپنے گھر میں بچپن کی یاد میں جھولا جھولتے ایک ویڈیو شیئر کی اور اس وقت کی حسین یادوں میں کھو گئیں۔
انسٹاگرام پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ان جھولوں کو جھولتے ہوئے بڑی ہوئی، موسیقی سنتے اور اللّٰہ جانے کون سے خواب دیکھتے ہوئے یہاں گھنٹوں گزارے، اتنے سالوں میں کچھ بھی زیادہ تبدیل نہیں ہوا۔‘
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ جس گھر میں انہوں نے اپنا بچپن گزارا، وہ بہت زیادہ تبدیل نہیں ہوا۔
کبریٰ نے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا ہم سب اندر سے بچے نہیں ہیں۔‘
27 سالہ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو کو پرستار پسند کررہے ہیں۔