• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کاسل: حضرت عمر فاروق ؓکے یوم شہادت پر آج تقریب ہوگی

نیوکاسل (نمائندہ جنگ ) جامعہ الرضا ایجوکیشنل سینٹر نیوکاسل میں آج بروز جمعرات خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت حجتہ الاسلام پیر محمد عرفان شاہ مشہدی موسوی کی زیر صدارت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ پروگرام کا آغاز شام چھ بجے ہو گا، جس میں برطانیہ بھر سے سادات کرام اور علمائے دین شرکت کریںگے، سینٹر کے آرگنائزر علامہ فرح اقبال نے کہاکہ خلفائے راشدین کا کردار تمام امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی وہ عظیم شخصیت ہیں جن کی اسلام کے لئے خدمات، جرات و بہادری، فتوحات اور شاندار کردار اور کارناموں سے اسلام کا چہرہ روشن ہے ہمیں اپنی نوجوان نسل کو ان عظیم ہستیوں کی تعلیمات سے روشناس کرنا ہو گا ۔

تازہ ترین