• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دی کراؤن‘ میں ہیری و میگھن کی شاہی خاندان سے علیحدگی شامل نہیں

نیٹ فلیکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ میں کامیابی کے ساتھ برطانوی شاہی خاندان کے گزشتہ چند سالوں پر ڈرامائی شکل میں روشنی ڈالی گئی ہے۔ 

تاہم اس میں برطانوی شاہی خاندان میں ہونے والے ایک حقیقی اور اہم واقعہ کو جس میں کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل ایک مرکزی کردار ہیں، اور دونوں اس برس کے شروع میں شاہی خاندان سے الگ ہوکر امریکا منتقل ہوگئے، انھیں اس شو میں پس منظر میں کر دیا گیا ہے اور اس موضوع کو اس ڈرامے کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

اس شو کے ڈرامہ نگار اور منظر نگار پیٹر مورگن نے دی ہالی ووڈ کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا  کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں 20 سال کے عرصے پر محیط واقعات کو شامل کیا گیا ہے، اور نیٹ فلیکس نے اس میں ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے۔

پیٹر مورگن نے مزید کہا کہ میگھن اور ہیری اپنے سفر کے درمیان میں ہیں مجھے نہیں معلوم کہ ان کا سفر کیسا ہوگا اور اسکا اختتام کیا ہوگا۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ خوشیاں ہوں۔ لیکن میرے لیے اہم یہ ہوگا کہ کم از کم 20 برس میں جو کچھ ہوا اس پر لکھوں۔

انھوں نے کہا کہ کچھ سمجھنے کے لیے 20 سال کافی ہوتے ہیں جس سے کردار، پوزیشن اور مطابقت کو سمجھا جاسکے۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس ڈرامے کے مطابق کس جگہ پرنس اینڈریو، میگھن مارکل یا پھر شہزادہ ہیری کو دکھایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نہیں جانتے اور بحیثیت ایک صحافی آپ کو وقت کی ضرورت ہوتی ہے کہ کسی چیز کا اختتام کہاں کیا جائے۔ اور اسی وجہ سے میں نہیں چاہتا کہ ان کے بارے میں لکھوں۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ ان کے بارے میں لکھنے سے یہ فوری طور صحافیانہ معاملہ بن جائے گا، اور اس وقت کافی صحافی پہلے ہی ان کے بارے میں کافی کچھ لکھ رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ڈرامے میں بعض نکتہ نظر اور استعارے استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اور اگر ایک بار کچھ استعارہ استعمال کرنا ممکن ہو تو یہ کافی دلچسپ بن سکتا ہے، اور اگر لوگ چاہتے ہیں کہ شہزادہ ہیری اور میگھن کی کہانی تشبیہات کے ذریعے بیان کریں، تو ایسا کرنا ممکن ہے۔

تازہ ترین