• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کیلئے بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں، ایاز پلیجو


قومی عوامی تحریک (کیو اے ٹی) کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے بنائی گئی 6 رکنی کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں۔

حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس کمیٹی کے خاتمہ کا اعلان کریں، ورنہ جی ڈی اے کے پاس اختیار ہے کہ وہ حکومت سے علیحدہ ہوجائے۔

ایاز لطیف نے 24 سے 26 اگست تک سندھ بھر میں دھرنے، احتجاج اور بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ ایاز لطیف پلیجو کی جماعت قومی عوامی تحریک اس وقت سندھ کے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کا حصہ ہے، جس کا حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مرکز میں اتحاد ہے۔

تازہ ترین