• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی کو ضلع بنانے سے کونسا نیا انقلاب آجائے گا، تحریک انصاف

کراچی (اسٹاف رپوٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی کو مزید تقسیم کرنے کے فیصلے کی شدید مزمت کرتی ہے،کل صوبہ سندھ کے عوام باہر نکلیں اور پرزور احتجاج کریں،پیپلز پارٹی کا آج کا فیصلہ انکی نیتوں کے کھوٹ کو ظاہر کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت یہ فیصلہ کراچی کے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرتی،ہماری سمجھ سے بالاتر ہے کہ کیماڑی کو ضلع بنانے سے کونسا نیا انقلاب آجائے گا،ضلع جنوبی اورضلع ملیر پیپلز پارٹی کے پاس ہے، ان دو اضلاع میں مسائل دیگر اضلاع کے مقابلے میں زیادہ ہیں،پیپلز پارٹی ان دو اضلاع میں کارکردگی نہیں دکھا سکی،نئے ضلع کے قیام سے کیا بدلاؤ لائے گی۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو کھلا چیلنج ہے کہ کوئی ایک ماڈل یو سی دکھا دیں جہاں عوام کے مسائل نہ ہوں،پیپلز پارٹی عوام سے جھوٹ بولتی ہے کہ پی ٹی آئی صوبے کی تقسیم کرنا چاہتی ہے ۔

تازہ ترین