• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزید اضلاع تو نئے صوبے بھی بن سکتے ہیں،میئر کراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ صوبے بننے کی بات آئے تو سندھ دھرتی ماں بن جاتی ہے مگر کراچی کو تقسیم کرتے ہیں تو کچھ نہیں ہوتا،مزید تباہی کے لئے ساتواں ضلع بنا رہے ہیں، اگریہاں مزید اضلاع بن سکتے ہیں تو پھر نئے صوبے بھی بن سکتے ہیں،سندھ حکومت اپنے سیاسی مفاد کے لئے کراچی کو تباہ کررہی ہے، جتنا تقسیم حکومت سندھ نے سندھ اور کراچی کو کیا ہے دیگر کسی صوبے میں اتنی تقسیم نہیں ہوئی، کیماڑی ضلع بنانے کے خلاف عدالت میں جائیں گے، ہم انتظامی صوبہ چاہتے ہیں تاکہ یہاں کے عوام کے مسائل حل ہوں، کراچی کے لئے وفاقی سطح پر کمیٹیوں کے قیام کو سندھ حکومت سبوتاژ کر رہی ہے،وہ گلشن اقبال میں علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ اور اولمپیئن اصلاح الدین روڈ کی تعمیر و مرمت اور سیوریج کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

تازہ ترین