لندن (پی اے) ہدف کی حامل ریڈیو تھراپی ایک بار کرانا بریسٹ کینسر کے علاج کے لیے مکمل کورس کی طرح موثر ہوسکتا ہے۔ اس رائے کا اظہار ایک طویل المدتی اسٹڈی میں کیا گیا ہے۔ ریسرچ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ایسی خواتین کے دوسرے کینسرز اور دل کے امراض سے آئندہ50سال کے دوران مرنے کا کم امکان ہے جن کا مختصر علاج ہو بہرحال کینسر کے ماہرین نے اسٹڈی کی میتھو ڈولوجی کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے، اسٹڈی میں20فیصد مریضوں کو ریڈیو تھراپی کی اضافی خوراکیں دی گئیں، اسٹڈی کے لیڈ آتھر پروفیسر جے انٹ ودیا نے کہا ہے کہ انہیں خواتین کی ایک تعداد کے اضافی ریڈیو تھراپی کی ضرورت کی توقع ہے، کیونکہ پوسٹ روپ ٹیسٹس سے یہ انکشاف ہوسکتا ہے کہ ٹیومر توقع سے زیادہ بڑے یا زیادہ جارح ہوسکتے ہیں، بہرحال اس کے باوجود80فیصد خواتین کم ضمنی اثرات کے ساتھ علاج کے مختصر کورس سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ ٹارگٹیڈ انٹرا آپریٹو ریڈیو تھراپی میں ٹیومر کے ہٹائے جانے کے فوری بعد بریسٹ کے اندر ریڈی ایشن کی واحد ٹارگیٹڈ خوراک شامل ہوتی ہے۔ اس قسم کی ریڈیو تھراپی جو یونیورسٹی کالج لندن نے تیار کی ہے۔ بریسٹ کے اندر کینسر کی جگہ ہر ایک چھوٹے ڈیوائس کو رکھ کر فراہم کی جاتی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ مریض کا آپریشن کے ساتھ ہی ریڈی ایشن کا علاج ہوسکتا ہے اور اسے مزید علاج کے لیے نہیں آنا پڑتا، جس میں ریڈیو تھراپی کے اسٹینڈرڈ کورس کے لیے15سے30مرتبہ ہسپتال آنا پڑتا ہے، یہ علاج این ایچ ایس میں بہت کم تعداد میں کلینکس میں پہلے ہی دستیاب ہے، جو درست آلات رکھتے ہیں۔ وبا کے دوران این ایچ ایس انگلینڈ نے لوگوں کے ہسپتال آنے کی تعداد تقریباً5کردی ہے۔ دی ٹارگٹ اے ٹرائل میں10ملکوں میں بریسٹ کینسر کی حامل2298خواتین شامل تھیں جنہیں2000ء تا2012ء سرجری کے دوران ٹارگیٹڈ تھراپی ریڈیو تھراپی کا اسٹینڈرڈ کورس دیا گیا، 10سالہ اسٹڈی میں نوٹ کیا گیا کہ سرجری کے دوران ریڈی ایشن کی واحد خوراک طویل کورس کی طرح موثر ہے، نئی اسٹڈی سے جس میں خواتین کا علاج کے بعد5سال تک جائزہ لیا گیا اس نتیجے کی تصدیق ہوگئی، انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ریسرچ کی جون ہیوی لینڈ نے ان کچھ تعریفوں کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے جو ریسرچ کرنے والوں نے اپنی اسٹڈی میں استعمال کی ہیں۔ کینسر ریسرچ یوکے کے مارٹن لیڈوک نے کہا ہے کہ اسٹڈی میں شریک خواتین ریڈیو تھراپی کے ساتھ لمپیک ٹومی سے بھی گزریں اور ڈاکٹر آپریشن کے بعد ہی یہ اندازہ لگانے کے قابل ہوسکے کہ انہیں ریڈیو تھراپی کے طویل کورس کی ضرورت ہے۔