• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن مہم کے دوران ایک کروڑ نوکریوں کا نعرہ لگادیا


امریکا میں صدارتی الیکشن مہم کے دوران موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک کروڑ نوکریاں دینے کا نعرہ لگادیا۔

 دوسری مدت کے لیے ری پبلکنز کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی قبول کرلی گئی ہے۔

اس حوالے سے ری پبلکنز نے نئی مدت کے اہداف بھی جاری کردیے ہیں۔

اپنے اہداف میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے دس ماہ میں ایک کروڑ نوکریاں، دس لاکھ نئے چھوٹے کاروبار دینے کا نعرہ لگایا گیا ہے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت اسی سال عالمگیر وبا کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلے گی۔

حکمران جماعت نے اپنے شہریوں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اگلے سال زندگی معمول پر آنا شروع ہوجائے گی۔

ٹرمپ پالیسی میں جنگوں کا خاتمہ کرکے امریکی فوجیوں کو وطن واپس لانا، چین پر انحصار ختم کرنا اور غیر ملکی سستی لیبر کو امریکی ملازمین پر ترجیح نہ دینا بھی شامل ہے۔

تازہ ترین