پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجلی لوڈشیڈنگ کے معاملہ پر بحث کے دوران ہنگامہ کھڑا ہوگیا ، اپوزیشن ارکان نے اپنی تقاریر سے قبل حکومتی جواب سننے سے انکار کرتے ہوئے شورشرابے اور ہنگامہ آرائی کے ذریعے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو تقریر کرنے سے روک دیا، حکومت اور اپوزیشن ارکان کی شدید نعرہ بازی کے باعث ایوان مچھلی بازار بن گیا ، اسپیکر بھی صورت حال کنٹرول اور ارکان اسمبلی کو خاموش کرانے میں ناکام ہوگئے ۔