کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ساتھی وزیر غلام سرور خان کے کرپشن میں ملوث افراد کو واجب القتل قرار دینے کے بیان کو نامناسب قرار دے دیا۔
منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر ہوابازی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی نامناسب بیان ہے اور وزیر صورت حال کی سنگینی کا اندازہ لگانے میں ناکام رہے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ʼسیاست نظریات کی جنگ ہے اور اب مخالفین کو مارنے کا دور نہیں رہا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کو کسی سے شدید اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن ایسابیان نامناسب ہے اور اس کی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے۔