محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں بادل بن رہے ہیں، دوپہر میں بارش کاامکان ہے، شہر کے جنوبی حصےکلفٹن، ڈیفنس اوراطراف میں تیزبارش متوقع ہے۔
کراچی میں آج بھی دوپہر میں گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ہے, ماہرین کاکہنا ہے کہ کلفٹن، ڈیفنس اوراطراف میں تیزبارش جبکہ شہر کے دیگر حصوں میں معتدل بارش ہوسکتی ہے۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی اور ٹھٹھہ کےقریب سمندر میں سرکیوکیشں موجود ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ کا ٹرف تاحال موجود ہے جو دوپہر میں بارش برسا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:کراچی میں بارش کی وجہ سے تباہی کی صورتحال ہے
گزشتہ روز کراچی میں صبح سے شدید موسلا دھار بارش رات تک جاری رہی، محکمۂ موسمیات نےہلکی اور معتدل بارش کی پیشگوئی کی تھی، تاہم بارش کا سسٹم کمزور ہونے کی بجائے دوبارہ زور پکڑگیا جس نے شہر کا 90 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔