• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ سے ویزا پالیسی طلب کرلی


اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے کی درخواست کی سماعت کے دوران سیکریٹری داخلہ سے ویزا پالیسی طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سنتھیا ڈی رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت عالیہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما رحمٰن ملک پر الزامات لگانے والی سنتھیا ڈی رچی کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ بزنس ویزے کا تقاضا ہے کہ سیاسی بیانات نہ دیے جائیں، سیکرٹری داخلہ کو بزنس ویزا کے قواعد نہیں معلوم تو یہ بات تشویشناک ہے۔

عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ کیا کل کوئی بزنس ویزے پر آکر وزیراعظم کے خلاف ایسے بیان بازی بھی کرسکتا ہے؟

عدالتی کارروائی کے دوران سنتھیا کے وکیل کی آئندہ ایسے بیانات نہ دینے کی یقین دہانی کروادی۔

عدالت نے سیکریٹری داخلہ سے ویزا پالیسی بھی طلب کرلی۔

تازہ ترین