• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل ،شریک ملزمان کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) انسداد سائبر کرائم عدالت کے ڈیوٹی جج راجہ جوادعباس حسن نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں مرکزی ملزم میاں طارق اور رضا خان کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ بدھ کو سماعت کے دوران دونوں شریک ملزمان کی طرف سے استثنیٰ کی درخواستیں دی گئیں جنہیں عدالت نے مسترد کرتے ہوئے عدم پیشی پر دونوں ملزمان پر دس دس ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اور ہدایت کی کہ دونوں ملزمان آئندہ سماعت پرحاضری یقینی بنائیں، عدالت نے سماعت 8 ستمبرتک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین