• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن، ہیری نے اپنی محبت کیلئے بہت قربانیاں دیں

برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل نے اپنی محبت اور اپنے بیٹے آرچی کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

شہزادہ ہیری سے امریکی اسٹار میگھن مارکل کی 2017 میں منگنی ہوئی اور پھر دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

شادی کے بعد میگھن مارکل امریکا سے برطانیہ منتقل ہوگئیں، اپنے کیریئر کو خیرباد کہا اور خود کو شاہی خدمات کے لیے وقف کردیا۔

لیکن کچھ سالوں میں ہی ان کی زندگی نے ایک کروٹ لے لی اور اب شہزادہ ہیری میگھن اپنی زندگی میں گزار رہے ہیں۔

جب مئی 2019 میں شہزادہ آرچی کی پیدائش ہوئی تو دونوں نے اپنے بیٹے کو شاہی خطاب نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ وہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا جتنا ممکن ہوسکے ایک عام بچے کی طرح زندگی گزارے۔

ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسکس سال 2020 کے آغاز میں ہی شاہی خاندان کی سروسز سے علیحدہ ہوگئے اور اپنے بیٹے کے ساتھ امریکا منتقل ہوگئے۔

ان کی اس علیحدگی کے ساتھ ہی بکنگھم پیلس نے ایک فرمان کے ذریعے شہزادہ ہیری اور ان اہلیہ کو شاہی خطاب کے استعمال اور شاہی ذمہ داریوں کے لیے پبلک فنڈ جمع کرنے سے روک دیا۔

اسی طرح یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں کہ شہزادہ ہیری کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ وہ امریکا میں اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ بہترین زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ بھی اطلاعات سامنے آئیں کہ میگھن نے ہیری سے کہا ہے کہ وہ ان پر بھروسہ کریں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے ملین ڈالر ڈیلز کرنے دیں۔

فائنڈنگ فریڈم کے معاون مصنف اومڈ اسکوبی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیری اور میگھن کے شہزادہ چارلس اور ملکہ برطانیہ سے گہرے تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ بطور خاندان مستقبل میں شاہی خاندان کے قریب ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین