• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا خصوصی انٹرویو آج ”جرگہ“ میں نشر کیا جائیگا

کراچی (جنگ نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا خصوصی انٹرویو اتوار کو”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔”یکساں نصاب تعلیم کیوں اور کیسے نافذ ہوگا، کیا انگلش میڈیم اسکول نیا حکومتی نصاب پڑھائیں گے یا پھر مدارس میں بھی نیا نصاب پڑھانا لازم ہوگا؟“۔اِن تمام موضوعات پر پروگرام کے دوران وفاقی وزیر تعلیم سے اہم گفتگو ہوگی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا خصوصی انٹرویو سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں رات 10بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔

تازہ ترین