• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف پروفیسر ڈاکٹر اظہر حمید

صفحات: 259

قیمت: 400 روپے

ناشر: اقرا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان، لاہور۔

’’علّامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی‘‘آج پاکستان کی سب سے بڑی یونی ورسٹی کہی جاتی ہے۔ یہ پاکستان کی اوّلین فاصلاتی نظامِ تعلیم مہیّا کرنے والی یونی ورسٹی ہے۔ اب تک لاکھوں طلبہ یہاں سے اسناد حاصل کر کے ممتاز عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 

یہی نہیں، بیرونِ مُلک آباد پاکستانی بھی اپنی تعلیمی لیاقت میں اضافے کے لیے اس یونی ورسٹی سے تعلیم حاصل کر کے اپنی معاشی زندگی کو مزید مستحکم بناتے نظر آتے ہیں۔ یہ سب کچھ یک دَم نہیں ہو گیا، بلکہ اس کے پسِ پُشت مختلف وقتوں کی حکومتیں بھی رہیں اور اصحاب و اساتذہ بھی۔ اُن ہی میں سے ایک اَن تھک اورہمہ وقت متحرّک و بیدار پروفیسر ڈاکٹر اظہر حمید بھی ہیں۔ اُنہوں نے اس سارے سلسلے میں ایک کلیدی کردار ادا کیا۔

اُنہوں نے اسی پر اکتفا نہیں کیا،بلکہ آگے بڑھ کر اُس پورے سلسلے کو ایک دَور اور دستاویز کی شکل میں اگلی نسل کے لیے ہمیشہ کے لیے محفوظ کر دیا۔ ’’ہم نے دُنیا کی دوسری اوپن یونی ورسٹی بنائی‘‘ایک عہدکا قصّہ ہے۔ایک دانش گاہ کی بات ہے،سو علم و دانش کی بات پر دھیان دینا شاید وقت کی بہت اہم ضرورت ہے۔

تازہ ترین