• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کو خود سے زیادہ محب وطن سمجھتا ہوں، علی محمد خان

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو خود سے زیادہ محب وطن سمجھتا ہوں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں متحد ہوں اور یہ پیغام دیں کہ وہ ملک کے مفاد میں اکٹھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 سے 40 سال کی خرابیاں ہیں، 2 سال میں ٹھیک نہیں ہوں گی، تبدیلی کی ابتدا ہوچکی ہے، تھوڑا وقت لگے گا۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کو جو دیا وہ عوام نے دیکھ لیا ہے اور عمران خان جو دیں گے وہ بھی دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے جو اعتماد کیا اس کے بدلے میں کارکردگی دکھائیں گے، جس طرح خیبرپختونخوا میں تبدیلی آئی، پنجاب میں بھی بہتری لائیں گے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو فیصل آباد سے بھی بڑا ریونیو ملتا ہے، انہوں نے اس موقع پر لیفٹیننٹ ناصر شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال بھارتی پائلٹ ابھینندن کو چائے پلا کر بھیجا، پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

تازہ ترین