• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن کلاس کے دوران خاتون پروفیسرکورونا سے ہلاک


ارجنٹینا میں زوم پر لیکچر کے دوران خاتون پروفیسر کورونا وائرس سے چل بسیں۔

ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرنس میں طلبا کی آن لائن کلاس کے دوران 46 سالہ پروفیسر پاؤلا دی سیمون کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئیں۔

خاتون پروفیسر کی طبیعت زوم لیکچر کے دوران اچانک بگڑگئی اور طلبا سارا منظر دیکھتے رہے، پاؤلا دی سیمون کو سانس لینے میں مشکل پیش آرہی تھی اور وہ دوران کلاس ہی دم توڑ گئیں۔

پاؤلا نے مرنے سے قبل 28 اگست کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر شیئر کردہ پوسٹ میں بتایا کہ وہ  کورونا وائرس میں مبتلا تھیں اور وائرس سے صحت یابی کے لیے جدوجہد کررہی تھیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے خاتون پروفیسر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاؤلا ہمارے ساتھ 15 سال سے منسلک تھیں۔

تازہ ترین