• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں، سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا ملک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہو۔

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے سطح پر ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب کا زیر قبضہ فلسطینی عوام کے مسئلے کو راسخ قدمی کے ساتھ حمایت کرتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب 1967 کی حد بندی کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہو۔

شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے یمن میں سرگرم حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی شہری آبادیوں اور تنصیبات پر حملوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین