• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز اپنی اولاد کو اعلیٰ تعلیم دلا کر برطانیہ میں نمایاں مقام حاصل کریں

برمنگھم (ابرار مغل/ آصف براہٹلوی) آزاد کشمیر سے آئے ممتاز سابق بنکر و سماجی شخصیت راجہ محمد عارف نے کہا ہے کہ اوورسیز کمیونٹی کو چاہئے کہ اپنی اولادیں کو اعلیٰ تعلیمات دلا کر برطانیہ میں نمایاں مقام حاصل کریں۔ دیار غیر میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے ذریعے صحیح اسلامی امیج اور تشخص کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ برطانیہ میں اپنی تہذیب و ثقافت کو آگے نسلوں تک بھی منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ امین جے پی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں چوہدری اسلم وسن، الحاج محمد بشیر آرائیں، عبدالرئوف مغل، چوہدری اشتیاق لہڑی، راجہ ناصر خان، چوہدری منظور، غضنفر محمود سمیت مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔ میزبان تقریب راجہ امین جے پی نے کہا کہ برطانوی اوورسیز کمیونٹی نے ہمیشہ پاکستان و کشمیر سے آنے والے مہمانوں کی طرح سے خدمت اور عزت افزائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزت افزائی اور خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ راجہ محمد عارف نے اوورسیز کمیونٹی کی زندگی کے مختلف شعبہ جات میں کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کے ساتھ تعلیمی شعبہ کو بھی اپنایا جائے۔ تعلیم کے ذریعے ہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔ آخر میں کمیونٹی شخصیات محمد افضل بٹ کی وفات پر ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔
تازہ ترین