• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی، 11ہزار کلوگرام چھالیہ برآمد، ایک ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے منگھو پیرپولیس اسٹیشن کے تعاون سے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس کو ملنے والی اطلاع پر کہ چھالیہ کی بڑی مقدارحب ریورروڈسے اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،کسٹمز کی ٹیم نے پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر گاڑیوں کی نگرانی کا عمل شروع کیا اور حب ریورروڈپر کراچی آنے والے ایک مشتبہ ڈمپرٹرک کو روک کراس کی تلاشی لی گئی توڈمپرٹرک سے 89لاکھ76ہزارمالیت کی 11220کلوگرام چھالیہ برآمدہوئی جیسے کسٹمزانٹیلی جنس نے ضبط کرتے ہوئے ملزمان میں شامل ایک ملزم کو محمدحنیف گرفتارکرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے۔

تازہ ترین