• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف بیٹی کے ساتھ عدالت پہنچ گئے


منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں پیشی کے لیے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف لاہور کی احتساب عدالت پہنچ گئے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ میری بیٹی جویریہ بھی میرے ساتھ آئی ہے، راستے میں بہت ٹریفک تھا۔

احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کو آج پیش نہیں کیا جائے گا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے حمزہ شہباز کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کو گزشتہ 2 روز سے بخار ہے، ان کے میڈیکل چیک اپ اور کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی نیب عدالت پیشی

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کو علالت کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔

لاہور کی احتساب عدالت نے آئندہ سماعت کے پر حمزہ شہباز کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین