آپ آف لائن ہیں
اتوار2؍صفر المظفّر 1442ھ 20؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فرانس سے خریدے 5 رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کے حوالے

فرانس سے خریدے گئے 5 رافیل طیارے باضابطہ طور پر بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دیئے گئے، بھارت نے 36 رافیل طیاروں کی خریداری کیلئے 2016 ءمیں فرانس سے59 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا تھا۔

بھارتی شہر امبالا کی ایئربیس پر ہونے والی تقریب میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بھارتی فضائیہ کے حکام اور فرانسیسی وفد نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھئیے: بھارت کے رافیل طیارے اثاثوں کی بجائے بوجھ بن جائیں گے

راج ناتھ سنگھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ رافیل طیاروں کی شمولیت سے بھارت کی خود مختاری پر نظر رکھنے والوں کو سخت پیغام ملے گا۔

فرانسیسی وزیر نے کہا کہ باقی 31 رافیل طیاروں کی وقت پر بھارت کو حوالگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید