• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے نئے رافیل طیارے جلد اثاثوں کی بجائے بوجھ بن جائیں گے

اسلام آباد (صالح ظافر) اگرچہ بھارت میں فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کے حصول کو باعث فخر سمجھا جا رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ طیارے اثاثے کی بجائے بوجھ بن جائیں گے۔ قرب و جوار کے علاقوں میں چین کے جدید ترین جے 20؍ اسٹیلتھ اور پاک فضائیہ کے سپر سانک میزائلوں کی موجودگی میں رافیل بھارتی فضائیہ کو جنوبی ایشیا میں برتری حاصل نہیں ہو پائے گی۔ رافیل بنانے والوں نے بڑے دعوے کیے ہیں کہ طیاروں کا نظام بہت ہی محفوظ ہے لیکن ان طیاروں کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو حادثات سے بھری ہے۔ صرف ایک حادثے میں ہی دو رافیل طیارے سمندر میں گر کر تباہ ہوگئے تھے اور ایک پائلٹ کی لاش بھی کئی دنوں بعد سمندر سے برآمد کی گئی تھی۔ بھارتی دفاعی مبصر راہول بیدی نے ملکی قیادت کو نئے طیاروں کے خطرات سے آگاہ کیا ہے۔ فرانس سے آنے والے ان طیاروں کو پاکستانی سرحد کے قریب امبالہ بیس پر اتارا گیا ہے۔
تازہ ترین