• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلی روسی اہلکاروں نے ہی اپوزیشن رہنما کو زہر دیا، پومپیو

امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو زہر دیئے جانے کے پیچھے روس ہوسکتا ہے ۔

ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو زہر دیے جانے کے پیچھے ’اعلی روسی اہلکاروں‘ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل نیٹو اور جرمنی کہہ چکے ہیں کہ ایسے ثبوت موجود ہیں کہ ناوالنی پر اعصابی ایجنٹ سےحملہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب جرمنی کے اسپتال میں زیر علاج روسی اپوزیشن رہنما کی حالت میں کچھ بہتری آئی ہے ۔

یہ بھی پڑھئیے: روسی صدر پیوٹن پر اپوزیشن رہنما کو زہر دینے کا الزام

واضح رہے کہ روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی گزشتہ ہفتے کوما سے باہر آ گئے تھے۔

تازہ ترین