• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی پر گولہ باری، سینیئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی و شدید احتجاج

بھارتی ہائی کمیشن کے سینیئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی  پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے 8 ستمبر کی رات بیدوری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ بھارتی افواج کی فائرنگ سے ایل او سی کے گاؤں بنجوری کے تین رہائشی زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج ایل او سی پر شہری آبادی کو مسلسل بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

تازہ ترین