• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے چینی سبسڈی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی


قومی احتساب بیورو (نیب) نے چینی سبسڈی معاملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ چیئرمین نیب کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب عرفان منگی کریں گے۔

جے آئی ٹی میں 2 انویسٹی گیشن افسران، معاشی ماہرین، لیگل کنسلٹنٹ اور شوگر انڈسٹری کے معاملات کا تجربہ رکھنے والے ایکسپرٹ شامل ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق جے آئی ٹی میں فارنزک ایکسپرٹ اور متعلقہ افسر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جے آئی ٹی کی رپورٹ کا نیب ہیڈ کوارٹر میں ماہانہ بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین