سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کو اسلام آبادایئرپورٹ پر دبئی جانے سےروک دیا گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق عبداللہ خاقان عباسی کو ایف آئی اے امیگریشن نے آف لوڈ کیا ہے۔
عبداللہ خاقان عباسی پرواز ای کے6813 سے اسلام آباد سے دبئی جارہے تھے۔
ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ عبداللہ خاقان عباسی کا نام نیب کی اسٹاپ لسٹ میں ہونے کے باعث انہیں آف لوڈ کیا گیا ہے۔