• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متشدد سوچ ہر مسئلے کا حل تشدد کو سمجھتی ہے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو بھی سرِعام پھانسی یا زندہ جلانے جیسی سزاؤں کی مخالفت کردی۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ متشدد سوچ ہر مسئلے کا حل تشدد کو سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متشدد سوچ رکھنے، مجرموں کو زندہ جلادینے، سرعام پھانسی دینے اور جسمانی اعضا کاٹ دینے جیسے مطالبات کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا عوامی ردِعمل تو سمجھ میں آتا ہے، مگر وزراء اور پڑھے لکھے طبقات بھی بغیر ہچکچاہٹ کے ایسی باتیں کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزراء اور پڑھے لکھے طبقے کی طرف سے زندہ جلانے اور سرِعام پھانسی دینے جیسے ردِعمل معاشرے کی متشدد سوچ کے عکاس ہیں۔

اس سے قبل سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے کہا تھا کہ زیادتی کیسز میں ملوث ملزمان کو پھانسی دینا اِن سنگین مسائل کا حل نہیں ہے۔

معروف سنگر شہزاد رائے نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سرِعام پھانسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں زیادتی کیسز میں ملوث ملزمان کو عوامی طور پر سرِعام پھانسی دینے کے خلاف ہوں‘۔

تازہ ترین